محکمہ موسمیات نےکل سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

 محکمہ موسمیات نے آئندہ کل سے بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کر دی

 لاہور میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17سنٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 11سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود رہا ۔

بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر ہوا چلتی رہے گی ۔  مطلع جزوی طور پر آبر الود رہنے اور بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے ۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ آج سے داخل ہو گا .کل سے بارشوں، پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی بھی کر دی.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے .

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں شام/رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے.

 اسلام آباد میں آج موسم سرد، مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شام/رات میں بارش کا امکان ہے ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا ،ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا .