وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

12:51 PM, 22 Jan, 2020

 وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے کلیدی خطاب میں ملک کی معیشت کی بہتری کےلئے کئے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے اورملک میں سرمایہ کاری کے مواقع اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی فورم کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دن بارہ بجے اکنامک فورم کے سائیڈ لائن کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔اس کے علاوہ عمران خان آج بھی ڈیووس میں اہم عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزعالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکہ کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میں ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

مزیدخبریں