عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

12:37 PM, 22 Jan, 2020

کراچی: اداکارہ عروہ حسین کے نئے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتوں لے لیا ہے۔

ڈرامہ و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین اداکاری کی دنیا میں اپنا خاص مقام تو نہ بنا سکیں لیکن ماڈلنگ میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

وہ اکثر نامور فیشن ڈیزائنر کے سوٹ زیب تن کئے ریمپ پر واک کرتی نظر آتی ہیں تاہم حال ہی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی گئی ہے۔

عروہ حسین نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر ہیں جس میں وہ سفید رنگ کی ساڑھی زین تن کئے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ان کی ان تصاویر پر کچھ صارفین نے تعریفیں کی تو کچھ نے ان پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں