مکیش امبانی مسلسل 12 ویں بار امیر ترین بھارتی قرار

12:20 PM, 22 Jan, 2020



نئی دہلی:بھارتی بزنس مین مکیش امبانی مسلسل 12 ویں مرتبہ بھارت کے امیر ترین شخص قرار پائے، 2019 میں ان کی دولت 58.4 ارب ڈالر رہی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے 15 ارب پتی شخصیات کی مجموعی دولت 197.8 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ 

سالانہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں متعدد بھارتی ارب پتی شخصیات کی دولت میں کمی ہوئی لیکن مکیش امبانی مسلسل 12 ویں مرتبہ بھارت کے امیر ترین شخص قرار پائے ۔

15عشاریہ 3ارب ڈالر کے ساتھ بھارتی صنعت کار شیونادر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ بھارت کے تیسرے امیر ترین شخص بینکر ادھے کوٹک رہے، جن کی دولت 15 ارب ڈالر ہے۔

مزیدخبریں