سعدیہ امام نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کردی

11:02 AM, 22 Jan, 2020

کراچی: اداکارہ سعدیہ امام نے شوبز سے کنارہ کشی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا ہے کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا کبھی اعلان نہیں کیا میرے شوہر چاہتے ہیں میں شوبز میں کام کروں۔

سعدیہ امام نے کہا کہ میں نے کبھی اعلان نہیں کیا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں، اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں کیوں کہ میرے شوہر نے کبھی بھی شوبز میں کام کے حوالے سے اعتراضات نہیں کیے بلکہ وہ تو میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

سعدیہ امام نے یہ بھی کہا کہ میرا نیا ڈرامہ آنے والا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے تاہم شوٹنگ کی وجہ سے میرے شوہر اپنے کام سے وقفہ لے کر بیٹی کے لیے پاکستان آئے ہیں تاکہ میری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے اور والدین کے بعد شوہر ہی میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد میں نے کچھ عرصے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا تھا تاکہ اپنی فیملی کو پورا وقت دے سکوں لیکن فی الحال میرا شوبز سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعدیہ امام سے منسوب خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزیدخبریں