لاہور میں بارش، ژالہ باری سے سردی میں اضافہ

لاہور میں بارش، ژالہ باری سے سردی میں اضافہ
کیپشن: image by facebook

لاہور:  لاہور میں بارش کے بعد ژالہ باری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، بچوں نے بھی خوب لطف اٹھایا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد ژالہ باری نے موسم کو نہ صرف خوشگوار بنایا بلکہ اس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور بڑی شاہراوں پر ایک دوسرے کو برف مارتے ہوئے دکھائی دی ۔

ژالہ باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق  مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،پشاورڈویژن اور اسلام آباد، میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

 ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔