اب واٹس ایپ سٹیکرز جی بورڈ پر بھی دستیاب ہوں گے

اب واٹس ایپ سٹیکرز جی بورڈ پر بھی دستیاب ہوں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: واٹس ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ

سان فرانسیسکو: فیس بک کی مشہور ترین ایپ واٹس ایپ تھرڈ پارٹی سٹیکرز   فیچر متعارف کروائے گی۔  

رپورٹ کے مطابق ،واٹس ایپ تھرڈ پارٹی سٹیکرز   فیچرز  متعارف کروانے پر کام کر رہی ہے۔ واٹس ایپ سب سے پہلے گوگل کے جی بورڈ کے ساتھ اس فیچرز کو انٹی گریڈ کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ کچھ دوسری کی بورڈز ایپس کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ پر شئیر کرنے کے لیے سٹیکرز کی بڑی تعداد میسر ہو۔ 

واب بیٹا انفو کے مطابق، واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سٹیکرز کی انٹی گریشن کا کام 12 دسمبر 2019 تک مکمل کر لے گی لیکن جی بورڈ کے ساتھ یہ فنکشن کام نہیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق واٹس ایپ گوگل کے جی بورڈ کی ٹیسٹ ٹنگ کا انتظار کر رہی ہے جس کے بعد اس فیچرز  کو جی بورڈ پر منتقل کردیا جائے گا۔

 یادر ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں واٹس ایپ نے سٹیکرز کا  فیچرز متعارف کروایا تھا جو صارفین میں خاصا مشہور ہوا تھا۔ ان سٹیکرز کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے کمپنی نے تھرڈ پارٹی انٹی گریشن کے حامل کیبورڈ پر کام شروع کیا ہے۔