تل ابیب:اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے جدید میزائل ایرو تھری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔جدید میزائل جوہری ہتھیار بھی ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کے تعاون سے جدید سپر سونک میزائل ایرو تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے میزائل کو اسرائیل کی آئرن ڈوم کا حصہ بنا لیا گیا جوکہ آئندہ کسی بھی آپریشن میں استعمال کیا جا سکے گا ۔
میزائل کا تجربہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، میزائل کے تجربے کے موقع پر امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔