لندن:دماغ کے سیلز کو سن کر کے سر درد سمیت تمام دردوں کے نئے طریقہ علاج پر کام ہو رہا ہے جس سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔
ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سائنسدان دماغ کے سیلز کو سن کر کے سر ددر سمیت تمام دردوں کو جو انسانی جسم میں تکلیف کا موجب بنتے ہیں کہ نئے طریقہ علاج پر کام کرر ہے ہیں جس سے امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق، بخار اور سر درد سے جسم میں بے سکونی پیدا ہو جاتی ہے ۔ جسم میں درد کی اہم وجہ دماغ کے اہم ترین حصے میڈاگلا کے ایکٹیو ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، جو اموشن پیدا کرتا ہے۔
جب امیگڈلا کے سیلز بلاک ہو جاتے ہیں تو وہ مسلسل درد کے سگنل پیدا کرتے ہیں جس کے باعث ددر ہوتا ہے لیکن یہ سیلز دماغ کی ترجمانی نہیں کرتے ہیں ۔ یہ سیلز جو درد والے حصے کی جانب سے دماغ کی طرف حرکت کرتے ہیں درد کا موجب بنتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دائمی درد ہر وقت پیدا ہو رہا ہوتا ہے یا چھ ماہ میں ایک دفعہ ضرور ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق وہ جلد ہی اس قسم کے درد کا نیا طریقہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ پچھلی ریسرچ کی روشنی میں ہم نے نئی تحقیق کی ہے جس میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔