ممبئی : بالی ووڈ سٹار عامر خان نے ایک بالی ووڈ سٹار کا شکریہ ادا کر دیا وہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ، جی ہاں دونوں کے درمیان گفتگو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار عامر خان نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے زیر سایہ بننے والی فلم جوکہ نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے جا رہی ہے کے متعلق اداکارہ حنا خان کی ٹوئیٹ پر شکریہ ادا کر دیا ۔
فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ حنا خان نے ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کو قائل کیا کہ وہ اس فلم کو لازمی کو طور پر دیکھیں ، فلم "روبرو روشنی " کو عامر خان پروڈکشن کمپنی کی جانب سے بنایا گیا ہے ، فلم میں اداکارہ حنا خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔