دوسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاپ آرڈر پر فلاپ ،107 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دیں

دوسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاپ آرڈر پر فلاپ ،107 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دیں
کیپشن: Photo: Cricinfo

ڈربن : دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، عثمان شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی جبکہ عماد وسیم کی جگہ حسن طلعت کھیل رہے ہیں ۔ حسین طلعت کا یہ ڈیبیو میچ ہے ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں پاکستان نے58  رنز پر4 وکٹیں گنوا دیں ۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں امام الحق 5، فخر زمان 26، بابر اعظم 12 اور محمد حفیظ 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔اس سے قبل ڈربن کے کنگز میڈ اسٹیڈیم میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔گرین شرٹس نے 6 میچز میں سے 4 میں فتح سمیٹی جبکہ 2 میں ناکامی ہوا۔