ممبئی: بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے اپنی بیوی میرا راجپوت کی ہر بات سننے کو کامیاب شا دی کا راز قرار دے دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب شا دی کا راز اسی میں ہے کہ شوہر اپنی بیوی کی ہر بات کو مانے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کہنے میں یہ عار نہیں ہے کہ وہ اپنی بیوی میرا کے فرمابردار شوہر ہیں اور ان کی ہربات کو مانتے اور سنتے ہیں۔
ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ میرا ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی کے طور پر آئیں اور وہ ایک بہت خوش گوار زندگی گزار رہے ہیں۔
اداکار شاہد کپور ان دنوں تیلگو فلم کا ریمیک ”ارجن ریڈی“ کی عکسنبدی میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکارہ کیارہ ایڈوانی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔