جھانوی کپور کا ”سارا جی “پکارنے پر صحافی کو مسکرا کر جواب

03:36 PM, 22 Jan, 2019

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے صحافی کے انہیں سارا جی پکارنے پر مسکرا کر جواب دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور کو اداکارہ نیہا دھوپیا کے شو ”ووگ بی ایف ایف “ کا فوٹو شوٹ مکمل کرانے کے بعد باہر آنے پر صحافی نے انہیں سارا جی کہہ کر پکارا جس کے جواب میں جھانوی کپور نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے جان بوجھ کے بولا ہے“۔

بعد ازاں جھانوی کپور نہ صرف مسکراتی رہیں بلکہ اپنے مداحوں کے تصاویر بھی بنوائیں۔ خیال رہے کہ جھانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی ہے جبکہ سارا علی خان چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی ہے ۔

مزیدخبریں