پشاور: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا جامعہ پشاور میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں سانحہ ساہیوال پر بات کی اور تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے کیونکہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کوئی نہیں دے سکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی جس کے بعد اس واقعے کو مثال بنائیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ ملزمان کو کیسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
شہریار آفریدی کہنا تھا کہ جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہ جائیں وہ کیسے ترقی کرے گا اور آج ہم تنگ نظر ہوتے جا رہے ہیں۔ دنیا کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے مسلمان آج ترقی میں پیچھے رہ گئے جبکہ مسلمان اپنے کردار سے دنیا کو بتا سکتا ہے کہ وہ امن پسند ہے۔
شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کو مثال بنائیں گے اور ساہیوال سانحے کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد دنیا دیکھے گی کہ ملزمان کو کیسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے اور نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کوئی نہیں دے سکتا۔