اسلام آباد:گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی سوزوکی کی گاڑی مہران جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے کو بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کا اجلاس سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت ہوا ۔
اجلاس میں پاکستان آٹو پارٹس مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے نمائندے عامر اللہ والا نے سینیٹ پینل کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سوزوکی کمپنی اگلے دو ماہ میں مہران کی پیداوار بند کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس گاڑی کے زیادہ تر حصے اور انجن پاکستان میں ہی بنایا جارہا ہے جبکہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں 1.50 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لیکر پاکستان آرہی ہیں اور 2.4 ملین لوگ ملک میں گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو مزید بریف کرتے ہوئے اللہ والا نے بتایا کہ موٹر سائیکلیں افغانستان سے برآمد کی جارہی ہیں جبکہ 96 فیصد موٹر سائیکلوں کی تیاری پاکستان میں ہی کی جارہی ہے اس کے علاوہ گاڑیاں نیپال اور سری لنکا برآمد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان سے 75 فیصد گاڑیاں بیرون ملک برآمد کی جاتی ہیں اور آئندہ دو ماہ میں مہران گاڑی کی پیدوار بند ہوجائے گی۔