پاکستان کی معروف ویب سائٹ نے کاپی رائٹ قوانین کی دھجیاں اڑادیں

02:11 PM, 22 Jan, 2019

لاہور:پاکستان کی معروف خبروں کی ویب سائٹ نے کاپی رائٹ قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔

تفصیلات کے مطابق کاپی رائٹ قوانین جو کہ پوری دنیا میں لاگو ہے جس میں اس بات کی سختی سے ممانعت کی جاتی ہے کہ آپ کسی کا مواد چاہے وہ تصاویر کی شکل میں ہو یا پھر خبروں کی صورت میں اس کی اجازت کے بغیر کاپی نہیں کرسکتے ۔

لیکن پاکستان کی ہی ایک معروف خبروں کی ویب سائٹ نے ان کاپی رائٹ قوانین کو ہوا میں اڑاتے ہوئے خلاف ورزی اور ہٹ دھرمی کی انتہارکھی ہے اور دوسری ویب سائٹس کی خبروں اور دیگر مواد کو بغیر اجازت کے اپنا کانٹینٹ(مواد) بناکر اپنی ویب سائٹ پر پبلش کرنا شروع کردیا ہے جو کہ کاپی رائٹ قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

ثبوت کے طور پر ایسی ہی کچھ خبروں کے سکرین شاٹ لگائے جارہے ہیں جو کہ اس ویب سائٹ نے دوسروں سے کاپی کیا ہو۔ ان سکرین شاٹس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ویب سائٹ کس طرح سے ڈھٹائی کے ساتھ بغیر اجازت دوسروں کا مواد کاپی کرکے اس پر اپنی مہر لگا کر چوری کی مرتکب ہورہی ہے۔

مزیدخبریں