'نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہو گئے ہیں'

'نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہو گئے ہیں'
کیپشن: نواز شریف کے تھیلیمم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا، معالجین۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ کیا گیا۔ نواز شریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا۔

سابق وزیرعظم کے معالجین نے نواز شریف کے دل کے 3 ٹیسٹ کیے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے۔ ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔

معالجین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے تھیلیمم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا۔ نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

سابق وزیراعظم کی پی آئی سی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا۔