ممبئی:بالی وڈ کے اداکار ابھیشک بچن اور ان کی بہن شو یتا نے اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے بارے میں اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجی ٹاک شو ”کافی ود کرن“ میں اداکار ابھیشک بچن اور ان کی بہن شو یتا نے اداکارہ ایشوریا رائے بچن اچھی اور بری عادت کے بارے میں بات کی۔
اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی نند شویتا کا کہنا تھا کہ انہیں ایشوریا کا سیلف میڈ، مضبوط خاتون اور شاندار ماں ہونا بہت پسند ہے جبکہ وقت پر کال بیک نہ کرنے سے نفرت ہے اور ان کی اس بری عادت کو برداشت کرتی ہیں۔
ابھیشک بچن کا پسند اور نا پسند کے سوال پر کہنا تھا کہ وہ ایشوریا رائے سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ اْن سے پیار کرتی ہیں۔
ابھیشک نے ان کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشوریا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کسی بھی چیز کو تبدیل کرنا نہیں چاہتے ہیں کیو نکہ وہ ان کو ہر روپ میں پسند ہیں۔