پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

11:48 AM, 22 Jan, 2019

ڈربن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم دوسرے میچ میں بھی فتح کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرا میچ ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، فخر زمان اور امام الحق ہی اوپنرز کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے جب کہ بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ٹیم ایکشن میں دکھائی دے گی۔

میزبان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، پروٹیز اسکواڈ میں ایڈین مارکرم، ریزا ہینڈرکس، ہاشم آملہ، ریسی وین ڈیر ڈیسن، کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلیسن، اینڈلے فیلکوایو، ڈیوائن پریٹورائس، تبریز شمسی، کگیسو رابادا، ڈیوائن الیوئیر اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ پانچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہیں۔

مزیدخبریں