بحر اسود میں 2 کارگو جہازوں میں آگ لگ گئی، 14 افراد ہلاک

بحر اسود میں 2 کارگو جہازوں میں آگ لگ گئی، 14 افراد ہلاک
کیپشن: جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے ہے، روسی حکام۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

ماسکو: روس سے ملحقہ کریمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے 2 ٹینکرز میں آگ لگ گئی اور اس حادثے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے۔

دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے ہے۔

روسی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے جن میں اس وقت آگ لگی جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

آگ لگتے ہی عملے نے سمندر میں چھلانگ لگا دی اور ریسکیو حکام کو 11 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ تین افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔ جہازوں میں سوار عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے بتایا گیا ہے۔