سعودی وزارت خزانہ نے ٖغیر ملکی ورکروں کی تنخواہوں کا مسلہ حل کردیا

سعودی وزارت خزانہ نے ٖغیر ملکی ورکروں کی تنخواہوں کا مسلہ حل کردیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

جدہ : سعودی وزارت خزانہ کے حکام کا کہناہے کہ نجی اداروں کے بقایاجات آئندہ 60 روز میں ادا کر دیئے جائیں گے ۔

سعودی حکومت کے ذمے ہے اور وہ اس کی پابندی ضرور کریگی ۔ سعودی وزارت خزانہ نے توجہ دلائی کہ ساٹھ روز کے دوران اس ادائیگی کے جتنے احکام موصول ہوئے تھے ان میں سے 99 فیصد عملدرآمد کر دیا گیا ہے ۔

صرف عدالتی کارروائی کی وجہ سے ایک فیصد سے بھی کم احکامات کا نفاذ نہیں کیا جاسکا۔ وزارت خزانہ کا کہناہے کہ ساٹھ روز کے اندر بقاجات کی ادائیگی سے ملکی اور غیر ملکی ملازمین ، ورکروں کے لیے بہتری ہوگی ۔

متعلقہ ادارے مقررہ وقت پر واجبات ادا کرنے کی صورت میں نجی کمپنیاں اورادارے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادایئگی بروقت کر سکتے ہیں ۔اور نجی کمپنیوں کے متعدد اخراجات کو پورا کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔