مفتی عبدالقوی کے ہمشکل کی ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہو گئی

مفتی عبدالقوی کے ہمشکل کی ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہو گئی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: مفتی عبدالقوی پاکستان کی جانی مانی شخصیت ہیں متعدد مرحوم قندیل بلوچ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے مفتی عبدالقوی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔تاہم یہ ویڈیو ان کے ہمشکل کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سینٹورس مال میں مفتی عبدالقوی کے ہمشکل کی ایک خاتون کے ساتھ سوشل میڈیا کی معروف ترین سائٹ " ٹک ٹاک " پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔

ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کے ہمشکل کو ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے ۔ ویڈیو کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین میں سے اکثریت کی تعداد نے پہلی نظر میں ہمشکل شخص کو مفتی عبدالقوی ہی سمجھا۔ویڈیو دیکھ کر آپ بھی پہلی نظر میں دھوکا کھا جائیں گے۔