واٹس ایپ نے نئی پالیسی متعارف کروادی

09:19 AM, 22 Jan, 2019

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کی دنیا میں جدت کے ساتھ آئے روز انوکھے واقعات بھی دیکھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی پالیسی بھی متعارف کرواد ی ہے۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف پانچ سے زیادہ افراد یا گروپس کو کو ئی بھی میسج فارورڈ نہیں کر سکے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں بھارت میں پانچ افراد تک میسج فارورڈ کرنے کی حد اور باقی دنیا میں بیس افراد یا گروپ کی حد متعارف کروائی گئی تھی۔

واٹس ایپ کے کمیونیکشن سربراہ کارل ووگ کے مطابق فارورڈ میسجز میں پانچ کی حد متعارف کروانا معقول اقدام ہے۔

مزیدخبریں