کفیل کی اجازت کے بغیر ملازمہ نقل کفالہ کرانے کی مجاز ہوگی:سعودی محکمہ پاسپورٹ

08:58 AM, 22 Jan, 2019

ریاض :سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ ملازمہ اپنے کفیل کی اجازت کے بغیر ایسی صورت میں نقل کفالہ کی مجاز ہوگی جب اس کا کفیل اسے ایئرپورٹ لینے نہ پہنچا ہو اور اس نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ملازماﺅں کے نگراں ادارے میں گزار لیا ہو۔

سعودی قوانین کے بموجب ایئرپورٹ پہنچنے والی ملازماﺅں کے حوالے سے یہ پابندی ہے کہ جب تک کفیل یا اس کا قانونی نمائندہ اسے لینے کیلئے ایئرپورٹ نہیں آئے گا تب تک اسے ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

12 گھنٹے انتظار کے بعد ایسی ملازمہ کو نگراں ادارے کی تحویل میں دے دیا جاتا ہے۔ ایک ماہ تک کفیل کا انتظار کیا جاتا ہے اگر وہ یا اس کا نمائندہ اس دوران نگراں ادارے سے رجو ع نہ کرے تو ملازمہ کو وطن واپس جانے یا نقل کفالہ کا موقع دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں