امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

10:58 PM, 22 Jan, 2018

نیویارک: امریکا میں برفانی طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں نطام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو انگلینڈ سمیت کئی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں اور ان دنوں 18 انچ فی گھنٹہ برفباری ہو ئی جس کے باعث زمینی اور ہوائی ٹرانسپورٹ کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ہزاروں پر وازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔نیوانگلینڈکے مشرقی حصے میں برف باری سے پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔برفانی بم طوفانوں اوربارشوں سے کہیں خطرناک ثابت ہوا۔شدید سردی کی ایک لہرہر طرف پھیلی ہوئی ہے اورسکول و کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔

مزیدخبریں