شہباز شریف کے دن گنے جا چکے،نیب انکے گھر پہنچنے والی ہے، قمر زمان قائرہ

10:27 PM, 22 Jan, 2018

لاہور : سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام شہباز شریف کی شو بازیوں سے واقف ہے۔شہباز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں ،نیب انکے گھر پہنچنے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ قوم شوباز شریف کی شو بازیوں سے اچھی طرح واقف ہے۔لوگوں کو پتہ ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب شہباز شریف کے گھر پہنچنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں سوئس بنکوں میں آصف زرداری کے پیسے پڑے تھے تو واپس کیوں نہیں لائے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی اور ان کے بچوں کی دولت کی فکر کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دن گنے جا چکے ہیں اگر انکا دامن صاف ہے تو حدیبیہ ریفرنس میں ٹیکنیکل بنیادوں کا سہارا کیوں لے رہے ہیں۔ شہباز شریف خود کو پہلے حدیبیہ کی تحقیقات کیلئے پیش کریں پھر باتیں کریں۔

مزیدخبریں