راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے۔
عوام کیلئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے ، ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ، آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں ، بھارتی جارحیت کا سرحد پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔