اداکارہ میرا کاسمیٹک سرجری کیلئے امریکا جائیں گی

08:57 PM, 22 Jan, 2018

لاہور: لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا اپنے چہرے پر بڑھتی ہوئی جھریوں کے باعث پریشان ہیں اور اسی وجہ سے انھوں نے امریکا سے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ آئندہ چند روز میں امریکا روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ خود کو خوبصورت بنانے کے لیے چہرے کی سرجری کروائیں گی۔
یاد رہے کہ میرا اس سے قبل بھی اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروا چکی ہیں۔

مزیدخبریں