دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار

دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار


لاہور : دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کے ساتھ پرندہ ٹکرانے سے مذکورہ پرواز لاہور سے دبئی کے لئے تاخیر کا شکار ہو گئی،


تفصیلات کے مطابق طیارے سے پرندہ اس وقت ٹکرایا جب مذکورہ پرواز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی فضاء میں لینڈنگ کے لئے پرواز کر رہی تھی تاہم جہاز کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا، طیارے میں سوار مسافروں کے انخلاء کا کام مکمل ہونے کے بعد طیارے کو ضروری مرمت کے بعد واپس دبئی روانہ کر دیا گیا، جس سے طیارے کا شیڈول متاثر ہو کر رہ گیا۔