چارسدہ میں ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گولی مار کر پرنسپل کو قتل کر دیا

07:48 PM, 22 Jan, 2018


چارسدہ : طالب علم نے پرنسپل کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گولی مار کر پرنسپل کو قتل کر دیا ۔ پرنسپل نے طالب علم کو تاخیر سے آنے پر ڈانٹا تھا ایف سی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا


تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز چارسدہ کے علاقہ شبقدر میں نجی کالج کے پرنسپل نے تاخیر سے آنے پر طالب علم کو ڈانٹا تو طالب علم نے پرنسپل سے تلخ کلامی شروع کر دی۔ اسی تلخ کلامی کے دوران طالب علم فیم نے طیش میں آ کر پرنسپل پر فائرنگ کر دی جس سے پرنسپل شدید زخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ایف سی اہلکاروں نے ملزم فہیم کو پکڑ کر قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے ملزم طالب علم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں