لاہور : لاہور ہائیکورٹ میںنجی ٹی وی کے میزبان ساحر لودھی کے مارننگ شو کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں، کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔واضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے۔
فحاشی پھیلانے پر ساحر لودھی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
07:27 PM, 22 Jan, 2018