نیوزی لینڈ پولیس نے تیز رفتاری کے جرمانوں سے بچنے کا گر سکھا دیا

07:26 PM, 22 Jan, 2018

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کی پولیس تیز رفتاری پر شہریوں کو جرمانے کر کے تھک گئی ، اس کے بعد خود ہی جرمانوں سے بچنے کا ٹرک بھی بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی پولیس نے شہریوں کو خود ہی بتا دیا ہے کہ وہ کس طرح تیز رفتاری کے جرمانوں سے بچ سکتے ہیں ۔

پولیس کی جانب سے ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ ڈرائیورز حضرات کو چاہئے کہ وہ تیز رفتاری کے دوران سپیڈ کیمرے پر نظر رکھیں اور اس پر لکھی گئی انتہائی رفتار کو نوٹ رکھیں ۔

سپیڈو میٹر کے پاس پہنچنے سے زرا قبل انتہائی رفتار کے نمبر سے رفتار کو ایک دو نمبر نیچے لے کر آئیں اور اس کے بعد پھر اسی رفتار پر سفر کریں کوئی جرمانہ نہیں ہوگا۔

پولیس کے مطابق بائیک ، گاڑیوں کے ڈرائیور اس طریقہ کار کو اپنا سکتے ہیں ، امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک میں پولیس تیز رفتاری کے جرمانوں سے لاکھوں ڈالرز کی وصولی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں