ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان “ چین میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی چین میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب سلمان خان نے بھی چائنا میں دھوم مچانے کی تیاری کرلی ہے۔ چائنیز فلم کمپنی ای اسٹار فلمز اور بھارتی کمپنی ایروس انٹرنیشنل کی پارٹنر شپ کے تحت سلمان خان کی فلم”بجرنگی بھائی جان“بھارت میں ریلیز کے تین سال بعد چین میں ”چائنیز لینٹرن فیسٹیول“کے موقعے پر2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ جب کہ فلم کو چائنیز زبان میں ڈب کیا جائے گا تاکہ وہاں کے لوگ باآسانی فلم کو سمجھ سکیں۔
Salman Khan debuts in China... Eros International in association with China’s E Stars Films Ltd to release #BajrangiBhaijaan in China on 2 March 2018... Dubbed in Chinese... Will open across 8000+ screens there... Official poster for the Chinese market: pic.twitter.com/xkxg7fWM9Q
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 22, 2018
یادر رہے کہ عامر خان کی فلم”دنگل“ نے چائنا میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے تقریباً 1000کروڑ کا بزنس کرکے عامر خان سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا تھا، ”دنگل“کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے اپنی فلم”سیکریٹ سپر اسٹار“کو بھی چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیااور ان کا یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔ ”سیکریٹ سپر اسٹار“نے چائنیز باکس ا?فس پر پہلے دن 43 کروڑ 35 لاکھ کا بزنس کرکے ایک بار پھرچائنیز عوام کے دل جیت لیے۔