کراچی:محسود قبائل نے راؤانوار کو سزا دلانے کی تیاریاں پکڑ لیں ، سہراب گوٹھ میں نقیب اللہ کی یاد میں تعزیتی کیمپ قائم ، شہریوں کی اپنے پیاروں کی تصاویرکے ساتھ آمد ۔
تفصیلات کے مطابق محسود قبائل سابق ایس پی ملیر رائو انوار کے خلاف اکٹھا ہو گئے ہیں اور انھوں نے مشکوک پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے 80 مقتولین کا ڈیٹا بھی جمع کر لیا ہے۔
مقابلوں میں ہلاک ہونے والے اور 150 لاپتہ افراد کی تحقیقات کیلئے لیگل ایڈ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے ، پختون عمائدین کے مطابق دو روز میں تمام متاثرین کی مشترکہ پیٹشن سندھ ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی۔
قبائلی جرگے کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے ، نقیب اللہ کے اہل خانہ کی کراچی آمد ، محسود قبیلے کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں شرکت ۔
اس موقع پر نقیب کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا امن پسند اور غصہ نہ کرنے کی تلقین کرتا تھا ، نقیب کا خاندان پورا محسود قبیلہ ہے۔