نیو یارک : سائنسدانوں کی جدید تحقیق کے مطابق پھلوں کا 100فیصدخالص رس پینا ذیابیطس لاحق ہونے کا سبب نہیں بنتا۔
سائنسی جریدے جورنل آف نیوٹریشنل سائنسس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس کے مطابق تازہ پھلوں جیسے کہ سیب، مالٹا، انگور، بیری یا انار کا سو فیصد خالص رس کسی فرد کو ذیابیطس ٹائپ ٹو لاحق ہونے کا خطرہ نہیں بڑھاتا بلکہ خالی پیٹ خالص جوس بلڈ شوگر، بلڈ انسولین یا انسولین ریزسٹنٹ پر اثر انداز بھی نہیں ہوتا تاہم ایک دن میں ایک گلاس جوس کافی ہونا چاہیے کیونکہ ایک سے زیادہ مرتبہ کوئی بھی جوس پینے، بسکٹ اور کیک کھانے سے گیارہ سال سے انیس سال کی عمر کے افراد اپنی ضرورت سے 45 فیصد زیادہ شکر لے لیتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق ایسے بچے جو اپنی ابتدائی عمر کے چند سالوں میں زیادہ جوسز اور مشروب پیتے ہیں ان کو آٹھ سال کی عمر تک دمہ لاحق ہونے کے امکان ہوتا ہے جبکہ زیادہ جوس اور مشروبات پینے والی حاملہ خواتین کو بھی دمہ لاحق ہو جاتا ہے۔