بغداد: العریبیہ ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے سرکاری شفافیت کمیشن نے کہا ہے کہ شمالی شہر کرکوک میں دو نجی کمپنیوں نے 47 ملین ڈالر مالیت کا انٹرنیٹ والیم چوری کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ کرکوک میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے انسپکٹر جنرل کے تعاون سے انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کا ایک غیرمعمولی اسکینڈل ناکام بنایا گیا ہے۔
انٹرنیٹ ڈیٹا کی چوری آپٹیکل کیبلز کی مدد سے عراق میں سیمفونی پروگرام کے ذریعے کی جا رہی ہی تھی۔ حکام نے عراق میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی دو کمپنیوں ایرتھن لک اور ’آئی کیو‘ کو اس چوری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر مسروقہ انٹرنیٹ کی مالیت 47 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ پولیس نے اس سکینڈل میں ملوث ایک کمپنی کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں