قیمتو ں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا، بحرین حکومت

01:25 PM, 22 Jan, 2018

"نیو نیوز تازہ ترین "

منامہ: بحرینی حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ آنے والے عرصے کے دوران نرخناموں میں کسی بھی قسم کااضافہ نہیں ہوگا۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی کے حکم پر تمام اشیاءکے پرانے نرخ برقرار رہیں گے۔ حکومت اور پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی تمام اشیاءکے نئے نرخنامے مقرر کرنے سے پہلے متاثر ہونے والے شہریوں کے لئے زرتلافی کے ضابطے تیار کرے گی۔

مشترکہ کمیٹی کا کام ختم ہونے تک اشیائے صرف سمیت پٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں