آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، طلبی کے باوجود شہباز شریف اب تک پیش نہ ہوئے

 آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، طلبی کے باوجود شہباز شریف اب تک پیش نہ ہوئے

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈؒل میں نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود شہباز شریف اب تک پیش نہ ہوئے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر طلب کیا تھا اور انہیں 17 جنوری کے روز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نیب نے شہباز شریف کو 22 جنوری کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا جس دوران ان سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر پوچھ گچھ کی جانی تھی لیکن وزیراعلیٰ پنجاب اب تک نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ سب کے سامنے نیب کا اصل چہرہ دکھائیں گے اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال جو ان سے اتنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں ان کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں