ملتان میں سوائن فلو بے لگام، آج ایک اور مریض دم توڑ گیا

11:09 AM, 22 Jan, 2018

ملتان: ملتان میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نشتر اسپتال میں وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ نشتر ہسپتال میں جان لیوا مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ 22 مریض اب بھی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں ایک مریضہ میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اسپتال میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی۔

پنجاب بھر میں موذی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد41 ہو گئی مگر حکومت سوائن فلو کو قابو کرنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات اٹھاتی نظر نہیں آ رہی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں