راؤ انوار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ذرائع

10:12 AM, 22 Jan, 2018

کراچی: 13 جنوری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کے سلسلے میں پولیس نے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملیر میں واقع راؤ انوار احمد کے گھر میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں راؤ انوار احمد کا ایک مخبر بھی شامل ہے۔ گذشتہ رات 11 بجے تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کو ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ راؤ ا نوار نے 27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود کو 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقتول کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا۔ تاہم نقیب کے اہلخانہ نے راؤ انوار کے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں