ولنگٹن : نیوزی لینڈ میں ونڈے سیریز بری طرح ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 میچ میں بھی آغاز کوئی اچھا نہیں رہ سکا اور صرف 38 رنز پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کو پاکستانی ٹیم کو کھیلنے کے دعوت دی ۔ تاہم ابتداء ہی پاکستانی ٹیم کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور صرف رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے فوری بعد دوسری وکٹ بھی گنوانی پڑ گئی ،
آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر امین اور فخر زمان شامل ہیں ۔ جس کے بعد صرف پندرہ رنز پر پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی ۔ تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے جنہوں نے صرف 7 رنز بنائے , چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل ہیں جنہوں نے 9 رنز بنائے۔
اسکے بعد کپتان بھی صرف نو رنز پر چلتے بنے جبکہ ان کے بعد آنے والے کھلاڑی شاداب خان بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لو ٹ گئے ۔۔۔۔۔۔