گھروں سے چھپکلیوں کو دور بھگانے کے لئے آسان ترین گھریلو نسخہ

گھروں میں جہاں کاکروچ کی وجہ سے خواتین کا مسائل کا شکار ہوتی ہیں وہیں چھپکلیوں کی موجودگی سے کافی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

10:11 PM, 22 Jan, 2017

نیویارک:  گھروں میں جہاں کاکروچ کی وجہ سے خواتین کا مسائل کا شکار ہوتی ہیں وہیں چھپکلیوں کی موجودگی سے کافی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔چھپکلیوں کی موجودگی کی ایک بڑی وجہ گھر میں موجود اندھیرے والی جگہیں ہیں،ایسی جگہوں پر چھپکلیاں کافی مزے میں رہتی ہیں لہذا کوشش کریں کہ گھر کی کونوں میں روشنی رہے۔آئیے آپ کو چھپکلیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے بتاتے ہیں۔

گھر کی صفائی:
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر کو اچھی طرح سے صاف کیا جائے۔چھپکلیوں کی گھر میں موجودگی کی سب سے بڑی وجہ گندگی ہے۔چونکہ چھپکلیاں کیڑے مکوڑے کھاتی ہیں جو کہ گھر میں موجود گندگی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں لہذا کوشش کریں کہ اپنے گھر کو بالکل صاف رکھا جائے۔
انڈے کا چھلکا:
اگلی بار جب بھی آپ انڈہ بنائیں تو اس کا چھلکا نہ پھینکیں بلکہ اسے کچن میں کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں چھپکلیاں آتی ہوں۔انڈوں کے چھلکے کی بُوانہیں بالکل اچھی نہیں لگتی اور وہ اس سے دور بھاگتی ہیں۔
کافی پاﺅڈر:
آپ کو چاہیے کہ کافی پاﺅڈر اور تمباکو کو ملاکر گول کرکے چھوٹے چھوٹے گیند بنالیں اور انہیں کسی ٹوتھ پِک کی ڈبیہ میں ڈال کر گھر میں رکھ دیں۔اس کی بو چھپکلیوں کے لئے اس قدر خطرناک ہے کہ اس کی وجہ سے ان کی موت ہوجائے گی۔خیال رہے کہ مری ہوئی چھپکلیوں کو فوری طور پر گھر سے باہر پھینک دیں تاکہ بچے محفوظ رہ سکیں۔

لہسن:
آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ لہسن کی وجہ سے بھی آپ چھپکلی کو گھر سے بھگا سکتے ہیں۔ایسی جگہیں جہاں سے چھپکلیوں کے آنے کے امکانات ہوتے ہیں وہاں پر لہسن لٹکادیں، یہ کبھی بھی گھر کے اندر نہیں آئیں گی۔
پیاز:
لہسن کی طرح آپ چاہیں تو اپنے باورچی خانے میں پیاز لٹکا کر چھپکلی سے نجات پاسکتے ہیں۔
ٹھنڈا پانی:
چھپکلی ایسے حشرات الارض میں شمار کی جاتی ہے جس کے لئے درجہ حرارت میں تبدیلی کافی خطرناک ہوتی ہے۔اگر آپ اپنے گھر کی دیوار پر اسے دیکھیں تو اس پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں، اس کی وجہ سے چھپکلی کو جھٹکا لگے گا اور یہ بالکل بے سود ہوجائے گی۔اس دوران آپ اسے چاہے تو مار دیں یا کسی جھاڑو کے ذریعے گھر سے باپر نکال دیں۔
فلائے پیپر:
اس کاغذ کو مکھیوں کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ چاہیں تو اسے باورچی خانے میں اس طرح رکھیں کہ چھپکلی اس کے اوپر آجائے،اب آرام کے ساتھ اسے گھر سے باہرپھینک دیں۔
پرندوں کے پر:
چھپکلیوں کو پرندوں سے بہت ڈر لگتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پرندے انہیں کھاجاتے ہیں۔اگر آپ پرندے کے پَر گھر میں لٹکادیں گے تو چھپکلیوں یہی سمجھیں گی کہ پرندے کہیں نزدیک موجود ہیں اور وہاں سے دم دبا کربھاگ جائیں گی۔

مزیدخبریں