میڈیا کورپورٹنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو سب سے زیادہ بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور ان کے درمیان ایک جنگ جاری ہے۔

09:36 PM, 22 Jan, 2017

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو سب سے زیادہ بے ایمان انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا اور ان کے درمیان ایک جنگ جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے متنازعہ ترین صدر بن چکے ہیں اور جمعہ کو ان کی تقریب حلف برداری سے قبل شروع ہونے والے مظاہروں میں بھی شدت آگئی ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی تقریب حلف برداری میں شریک عوام کی تعداد کم بتانے پر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے اور انہوں نے صحافیوں کو سب سے زیادہ بے ایمان انسان قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری کی تقریب میں لوگوں کی تعداد کم بتائے جانے کو غلط رپورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کے ساتھ جنگ لڑرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد تھی لیکن جب میں نے ایک ٹی وی چینل دیکھا تو وہاں گراؤنڈ خالی دکھایا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب میں نے تقریب حلف برداری کے دوران باہر دیکھا تو وہاں لاکھوں لوگوں کی تعداد موجود تھی لیکن میڈیا نے دکھایا کہ وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ ٹرمپ نے میڈیا کو شدید تنقید کا نشانا بناتے ہوئے کہا کہ صحافی سب سے زیادہ بے ایمان انسان ہیں، میڈیا کو اس طرح کی رپورٹنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

مزیدخبریں