پولینڈ: فیس بک جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر راتوں رات مقبولیت حاصل کرنا بہت آسان ہے لیکن یہ ان کے حصے میں آتی ہے جو کسی فن یا ہنر کے ماہر ہوتے ہیں لیکن پولینڈ کی ایک لڑکی نے اپنی تصاویر میں شعوری طور پر چہرہ نہ دکھاتے ہوئے بھی انسٹاگرام پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔
پولینڈ کی رہائشی 20 سالہ لڑکی نے تین سال قبل انسٹا گرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد اس کے فالوورز بن چکے ہیں۔ لڑکی کی ہر تصویر میں وہ اپنا جزوی چہرہ دکھاتی ہے، یعنی کبھی آنکھیں، کبھی صرف ہونٹ، کبھی چہرے کا ایک رخ اور کبھی زلفوں سے ڈھکا چہرہ ہی دکھاتی ہے۔