قائد متحدہ سےمیری ذاتی لڑائی نہیں،ہم کامیابی کیلئے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتے:مصطفی کمال

کراچی : سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری قائد متحدہ سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ،ہم کامیابی حاصل کرنے کیلئے لوگو ں سے جھوٹ بولنے والے نہیں ہیں۔

07:57 PM, 22 Jan, 2017

کراچی :  سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری قائد متحدہ سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے ،ہم کامیابی حاصل کرنے کیلئے لوگو ں سے جھوٹ بولنے والے نہیں ہیں۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سینیٹر بننے کیلئے 50 کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں علاج تک نہیں اورشہر بھی کچرا کنڈی بن چکا ہے۔ اگر ہم لوگ اپنے گھر کی خوشی چاہتے ہیں تو پڑوسی کی خوشی کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ان لوگوں میں سے نہیں ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہونے کیلئے اپنے عوام سے جھوٹ بولے ،ہم ہر قدم پر اپنے عوام کیساتھ ہیں۔

مزیدخبریں