اٹلی میں ٹریفک حادثہ، ہنگری اسکول کے 16 طلبا ہلاک، 35 زخمی

روم: اٹلی کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

06:44 PM, 22 Jan, 2017

روم: اٹلی کے شمالی حصے میں ایک بس حادثے میں  16 افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اٹلی حکام کے مطابق اٹلی کے شہر ویرونا کے قریب موٹر وے پر بس میں آگ اس وقت لگی جب وہ سڑک کے کنارے پر رکھی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی تاہم حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس میں ہنگری کے ایک اسکول کے 15 سے 17 برس کے ٹین ایجرز سوار تھے۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اٹلی کا سیاحتی دورے پر تھی۔

مزیدخبریں