شراب نوشی کے خلاف دنیا کی طویل ترین انسانی ہاتھوں کی زنجیر

02:27 PM, 22 Jan, 2017

بہار :بھارت کی ریاست بہار میں شراب نوشی کے خلاف دنیا کی طویل ترین انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جو 11 ہزار کلومیٹر طویل تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ حیران کن زنجیر 11 ہزار 2 سو 92 کلومیٹر پر مشتمل تھی۔ یہ دنیا کی سب سے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر ہے جو بہار کے تمام 38 اضلاع میں بنائی گئی۔ اس سے پہلے ایسی طویل زنجیر کبھی نہین بنائی گئی۔
ریاست بہارکے وزیر اعلیٰ اور اہم سیاستدانوں سمیت 2 کروڑ افراد نے اس میں حصہ لیا، اس زنجیر کو بنانے کا مقصدعوام میں شراب نوشی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے دوپہر سوا بارہ سے ایک بجے تک یہ زنجیر بنائی گئی۔سیٹلائیٹ اور ڈرون کیمروں سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی عکس بندی کی گئی اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تصاویر بھی لی گئیں۔

مزیدخبریں