”کون بنے گا کروڑ پتی“ امیتابھ آوٹ رنیبر اِن

11:08 AM, 22 Jan, 2017

ممبئی : بھارت کے مشہور رئیلٹی شو”کون بنے کا کروڑ پتی“ کے سیزن 9 میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جگہ نوجوان اداکار رنبیر کپور میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔کوئز پروگرام ”کون بنے گا کروڑ پتی“ بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہے جس میں مشہور اداکاروں کے علاوہ عام افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔
جب کہ شو کی میزبانی کے فرائض میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھی سر انجام دے چکے ہیں لیکن اب شو میزبانی کے لیے نوجوان اداکار کا نام سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ مشہور شو”کون بنے گا کروڑ پتی“ کو ایک بار پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جب کہ شو کی میزبانی امیتابھ بچن کی بجائے رنبیر کپور کریں گے تاہم رنبیر کی فلمی مصروفیات کے باعث شو رواں سال کے اواخر میں شروع کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن مسلسل شو کے 4 سیزن کی میزبانی کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں