گزشتہ روز پارا چنار حملے کے بعد سکیورٹی اور خفیہ اداروں نے چھان بین کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔ابتدائی طور پر اطلاعات ملی ہیں کہ پارا چنار دھماکے دھماکے میں 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیاو دھماکے سے قبل علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر کیا تھا۔
پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق سبزی منڈی کو روزانہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سوئپنگ کر کے کلیئر کرتا ہے، آج صبح7 بج کر 30 منٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کیا تھا اور دھماکا 8 بجکر 40 منٹ پر ہوا، دھماکاخیز مواد سیب یا ٹماٹر کے کریٹ میں چھپایا گیا تھا۔
دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، کیلیں اور چھرے ملے ہیں، دھماکے میں 12 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، فرانزک ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کئے، سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔