چیمپئنز ٹرافی 2025:انگلینڈ کو شکست, آسٹریلیا نے 352 رنز کا تاریخی ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

 چیمپئنز ٹرافی 2025:انگلینڈ کو شکست, آسٹریلیا نے 352 رنز کا تاریخی ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا

لاہور: چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے 352 رنز کے ہدف کو شاندار بیٹنگ کے ساتھ 47ویں اوور میں حاصل کر لیا۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بین ڈکٹ نے 165 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ 68 اور جوز بٹلر 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کے ڈوارسوئس نے تین، زیمپا اور لبوشین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اور جوز انگلش کی ناقابل شکست 120 رنز کی اننگز کی بدولت ہدف 47 ویں اوور میں مکمل کر لیا۔
دیگر نمایاں کھلاڑی:

شارٹ: 63 رنز
کیری: 69 رنز
لبوشین: 47 رنز
میکس ویل: 32 رنز

ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا اور کہا کہ پچ پر نمی کے باعث بولرز کو مدد ملے گی۔ ان کا فیصلہ ٹیم کے لیے بہترین ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا ہدف کامیابی سے عبور کر لیا۔